مردان بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا:ذاکر آفریدی

مردان بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا:ذاکر آفریدی

صوابی(بیورورپورٹ)کمشنر مر دان ڈویژن ذاکر خان آفریدی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل بر وقت حل کرنے کے لئے ڈویژن بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائیگا ناجائز تجاوزات کا خاتمہ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے عوام اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ صوابی کے موقع پر کیا انہوں نے ڈی آئی جی مر دان محمد عالم خان شنواری ، ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان ، ایس پی انوسٹی گیشن اظہار خان اور دیگر حکام کے ہمراہ کرنل شیر خان کیڈٹ کالج ، یونیورسٹی آف صوابی ، مر دم شماری کنٹرول روم ، جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور ، پولیس لائن ، ڈی آر سی اور پال آفس کا دورہ کر نے کے علاوہ ڈی سی جر گہ ہال میں منعقدہ جر گہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع صوابی میں سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔ انہوں نے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ چنگ چی رکشوں کو ٹریفک اُصولوں پر کار بند کر نے کے لئے اس کو ٹریفک پولیس کے حوالے کیا جائیگا اسی طرح صوابی سمیت پورے ڈویژن میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کو فعال کیا جائیگا مقامی جر گوں کے عملی کر دار سے مقامی سطح پر عوام کے مسائل اور رنجشوں کا بر وقت خاتمہ ہو رہا ہے۔ اس لئے جرگہ سسٹم کو مزید فعال بنایا جائیگا۔ انہوں نے ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان اور ڈی پی او محمد صہیب اشرف و دیگر آفسران کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون سے وہ بر وقت عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں پولیس فورسز کی نفری انتہائی کم ہے جس میں اضافے کے لئے صوبائی حکومت سے ڈیمانڈ کرینگے تھانہ کلچر کو عوام دوست بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صوابی کے عوام نے ہر مشکل میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے اور مستقبل میں بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...