مشیر عبدالکریم سے پی سی سی آئی کے نائب صدر رشید پراچہ کی ملاقات

مشیر عبدالکریم سے پی سی سی آئی کے نائب صدر رشید پراچہ کی ملاقات

پشاور( سٹاف رپورٹر)عبدالکریم خان معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت کے ساتھ رشید احمد پراچہ کا اجلاس۔ایک وفد نے رشید احمد پراچہ ،نائب صدر ایف پی سی سی آئی کی سربراہی میں وزیراعلٰی خیبر پختوانخواہ کی معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم خان سے ملاقات کی ۔اجلاس میں سپیشل سیکٹر ر ی صنعت رو ح اللہ ، مینجمنٹ ڈائریکٹرایس آئی ڈی بی رشید پائندہ خیل ،کوہاٹ چیمبرآف کامرس کے صدر فائق شاہ، محمودالاسلام، فیاض آفریدی،ماجد پراچہ اور دیگرموجود تھے ۔ اجلاس میں رشید احمد پراچہ نے پلاٹوں کی منسوخی اور دوبارہ الاٹمنٹ پر اور خالی پلاٹوں کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مقصد علاقہ میں انڈسٹری کو فروغ دینا ہوتا ہے ۔ اسلئیے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے متعلق تمام معاملات سے چیمبر آف کامرس کو اگاہ رکھا جائے تاکہ میرٹ پر قانون کے مطابق ایسے افراد کو الا ٹمنٹ ممکن ہوجو کہ فوری طور پر کارخانہ لگانے کے خواہشمندہو ں اور چیمبر ایسے افراد کی نشاندہی بھی کرسکے جو ذاتی مفادات کی بنا پر انڈسٹری کی ناکامی کا باعث بنتے ہیں ، کوہاٹ میں قائم سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو گیس فراہم کی جائے۔اس کے علاوہ کوہاٹ میں کوہاٹ میں67کنال پلاٹ پر مشتمل سبزی و فروٹ منڈی کو بجلی کی ترسیل اور ٹی ایم اے کی جانب سے مسائل کے حل خصوصی توجو دی جائے ۔ معاون خصوصی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ میں موجود پوٹینشل سے استفادہ کیلئے باقائدہ تشہیراو ر موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔انھوں نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے حوالے سے کہا کہ حکومت سمال انڈسٹری کے فروغ کے زریعے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے ۔انھوں نے کوہاٹ انڈسٹری کو فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ صوبے میں سازگار ماحول کے باعث چھوٹے صنعتکارسرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔انھوں نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں خالی پلاٹوں جن پر ابھی تعمیر نہیں ہوئی ہے متعلقین کو ایک ماہ کا نوٹس دینے سے متعلق محکمہ کو ہدایت کی کہ جو سرمایہ کارفزیبلٹی پر پورا اترتے ہیں اور سرمایہ کاری میں سنجیدہ ہیں ان کا صاف وشفاف طریقے سے انتخاب کیا جائے ۔انھوں نے اس عزم کو دہرایاکہ حکومت صوبہ میں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔آخر میں رشید احمد پراچہ نے عبدالکریم خان کو کوہاٹ چیمبر میں مدعو کیا جسکا عبدالکریم خان شکریہ ادا کرتے ہوئے کوہاٹ چیمبر آ نیکا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...