ناگمان میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا

ناگمان میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا

پشاور( کرائمز رپورٹر) داؤدزئی پولیس نے ناگمان میں ہونے والے اند ھے قتل کا سراغ لگاکر 40 سالہ شخص کا قتل خاتون کیساتھ تعلقات کا شاخسانہ نکلا جسے رقیب نے ساتھیوں سمیت مل کر ٹھکانے لگاکر لاش کھیتوں میں پھینک دی پولیس نے واردات میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا جبکہ چوتھے ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپے لگائے جارہے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق 30 مارچ کو ڈب کورونہ ناگمان کے رہائشی نبیل ولد اسلم نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اسکا والد اسلم گھر آرہاتھا اس دوران راستے میں ڈب کورونہ کے قریب اسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گاٹ اتار دیا ایس ایس پی آپریشنز سجا د خان نے اند ھے قتل کی واردات پر ملزمان کا سراغ لگانے اور فوری گرفتار ی کیلئے داؤدزئی پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی جس پر ایس ایچ اوتھانہ داؤدزئی سید سردار علیشاہ بمعہ دیگر نفری پولیس نے سائنسی خطوط پر تین دن کے اند ر اندر واقع میں ملوث ملزمان کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کر لیا پولیس تفتیش پر معلوم ہوا کہ مقتول اسلم خان کے بس ناز دختر کریم شاہ نامی خاتون کیساتھ تعلقات تھے جس پر خاتون کے ایک دوسرے آشناء غلام رسول ولد مفاد خان کیساتھ اسکے تعلقات خراب ہو گئے اور ملزم نے خاتون اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے رقیب کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنا کر مسماۃ بس ناز کے ذریعہ اسلم کو فون کر کے بلایا اور راستے میں اپنے دیگر ساتھیوں ماجد ولد زمین اور یاسر ولد ثمین کے ہمرا ہ مل کر اسے فائرنگ کر کے موت کے گاٹ اتار دیا پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاکر واقع میں ملوث خاتون مسماۃ بس ناز ،ساجد ولد زمین خان اور یاسر ولد تحسین اﷲ سکنہ بادین کورونہ کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے واردات میں استعمال کیا جانیوالا آلہ قتل 30 بور پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کے چوتھے ساتھی غلام رسول ولد مفاد خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے اسکی گرفتار ی کیلئے چھاپے لگانا شر وع کر دیے ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...