عدالت عالیہ کی سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی کی غیر حاضری پرسرزنش

عدالت عالیہ کی سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی کی غیر حاضری پرسرزنش

پشاور( کرائمز رپورٹر )عدالت عالیہ نے طلب کرنے کے باوجودسیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی کی غیرحاضری پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے سرزنش کردی،عدالت کے سخت اقدام کی تنبیہ پرسیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی فوراًعدالت پہنچ گئے ،وکیل کی عدم موجودگی پرسماعت 13اپریل تک ملتوی کردی گئی،پشاورہائیکورٹ میں جسٹس لال جان خٹک اورجسٹس عبدالشکورکی عدالت میں ٹی ایم اوٹاؤن ون عظمت اللہ وزیرکی طرف سے گریڈانیس کی پوسٹ پرگریڈاٹھارہ میں بھی جونیئرآفیسرکوسیکرٹری تعینات کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پرعدالت کوبتایاگیاکہ سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی جمال الدین شاہ عدالتی احکامات کے باوجودپیش نہیں ہوئے ہیں جس پرعدالت عالیہ نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی کوفوری طورپرعدالت پیش ہونے کی مہلت دی بصورت دیگرعدالت نے سخت اقدام کی تنبیہ دی توسیکرٹری بلدیات فوری طورپرعدالت پہنچ گئے جہاں عدالتی احکامات کونظراندازکرنے پرسخت سرزنش کی گئی،عدالت کوبتایاکہ سیکرٹری بلدیات کے وکیل ناگزیزوجوہات کی بناپرعدالت پیش نہیں ہوسکے جس پرعدالت نے کیس کی سماعت13اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...