تیمرگرہ ،کلاس فور ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

تیمرگرہ ،کلاس فور ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی عدم منظوری کے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوار ٹر اسپتال تیمرگرہ بشمول 72چھوٹے بڑے طبی مراکز میں میں کلاس فور ملازمین کی تالہ بندہڑتال چھو تے روز بھی جاری رہا جس کی وجہ سے تمام امور ٹھپ اورمریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا پڑا ،تفصیلات کے مطابق ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس نہ ملنے کے خلاف کلاس فور ملازمین نے ہڑتال کی جس کے باعث ہسپتال کے امور ٹھپ ہوکر رہ گئے اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اس حوالے سے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوار ٹر اسپتال تیمرگرہ میں احتجاجی کیمپ میں ملاز مین خطاب کر تے ہو ئے کلاس فور ملاز مین کے صدر نور اللہ جان ،جنرل سیکر ٹری پیرزادہ ،پیرا میڈیکس صد ر محمد رحیم ،ضلعی صدر خور شید اقبال جبکہ کٹیگری ڈی اسپتال تالاش میں پیرامیڈیکس کلاس فور ملا ز مین کے صدر چےئرمین نعیم خان ،نائب صدر ضیا ء لرحمٰن الگ الگ احتجاجی کیمپوں میں کہا کہ کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،نرسنگ طلبہ کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری دی ہے جبکہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک اور ناانصافی کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ 22نومبر کو صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید کے ساتھ ایک ملاقات میں انھیں ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک انھیں عملی شکل نہ دی جاسکی جس کی وجہ سے پیرامیڈیکس کلاس فور میں بے چینی پائی جاتی ہیں انھوں نے کہا کہ ان کا ہڑتال مطالبات منظوری تک جاری رہے گا اگر ان کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو کل سات اپریل سے نائٹ ایمرجنسی اور سیکنڈ ٹائم ڈیوٹی بھی بند کی جائے گی انھوں نے مطالبہ کیا کہ پیرامیڈیکس کلاس فور،ٹیکنکل سٹاف،کلریکل سٹاف کے لئے فوری طور پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری دی جائے بصورت دیگر صوبہ بھر کے کلاس فور پیرامیڈیکس راست اقدام پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...