عمرزئی ،صارفین کے ذمے ڈیڑھ ارب روپے واجب الادا

عمرزئی ،صارفین کے ذمے ڈیڑھ ارب روپے واجب الادا

تنگی (نمایندہ پاکستان )عمرزئی سب ڈویژن کے ایس ڈی او تحسین الحق نے کہا ہے کہ عمرزئی سب ڈویژن کے صارفین کے زمے ایک ارب ستاون کروڑ13ہزار روپے واجب الادا ہیں جسکی وجہ سے یہاں پر بجلی لوڈشیڈنگ کیجارہی ہے یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیں ۔ایس ڈی ا و تحسین الحق کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے بنیادی وجہ صارفین کے زمہ اربوں روپے کے بقایا جات اور بجلی چوری ہے جسکے خلاف ایس ای پشاور خالد خان اور ایکسین چارسدہ محمد عارف خان کے خصوصی ہدایات پر آپریشن زور شور سے جاری ہے اور اب تک درجنوں بجلی چور گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو صارف بجلی بل ادا کریگا اسکو بجلی فراہم کی جائیگی لہٰذا صارفین کو چاہیے کہ اپنے بقایاجات ادا کرے اور بجلی چوری سے اجتناب کیا کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ایس ڈی اوتحسین الحق نے علاقے کے مزہبی، سیاسی و سماجی حلقوں سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں تعاون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی ادائیگی سے جاری لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوگی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...