شانگلہ میں تیز ہواؤں اورگرچ چمک کے ساتھ بارش

شانگلہ میں تیز ہواؤں اورگرچ چمک کے ساتھ بارش

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ میں تیسرے روز بھی تیز ہواہوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ بالائی علاقوں پر ژالہ باری اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری جاری، موصلا دھار بارش سے لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ ٹریفک کے روانی میں عوام کو مشکلات کا سامنا،سردی کی شدت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ، لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعما ل پھر سے شروع کیا شانگلہ میں موسم خزاں میں جاتی سردی کو ایک بار پھر بریک لگ گئی جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ کرآئی ، وادی شانگلہ میں جالا باری سے فصلوں کو نقصان کئی باغات متاثر ہوگئے ، شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ جمعرات کو بھی تھم نہ سکا اور اس سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کے روز تک جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...