دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں:حیدر ہوتی

دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں:حیدر ہوتی

تخت بھائی ( نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ اور اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانک کر کرپشن میں ملوث سپیکراسد قیصر اور ارکان اسمبلی کے خلاف فوری طور پر کاروائی کریں۔ جوکہ کرپشن کے واضح ثبوت کے باوجود اپنے عہدوں سے چمٹ رہے ہیں ۔ پختونوں کی بقا کیلئے سونامی نہیں باچہ خان کی ضرورت ہے ۔ 2018کے الیکشن میں پورے صوبے میں باچہ خانی کا انقلاب برپاہوگی ۔ عمران خان اور نواز شریف پختونوں کے ہمدرد نہیں ہوسکتے ۔ دونوں وزیر اعظم کی ضد میں ایک دوسرے پر الزامات لگا کر بالکل سیاسی اداب کے خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ وہ بدھ کی شام تخت بھائی میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ جلسے سے ڈسٹرکٹ ناظم حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمن ، مرکزی رہنما حاجی فاروق خان ، سابق ایم پی اے شیر افغان خان ، ملگری تنظیموں کے ڈسڑکٹ کوارڈینٹر میاں طاہر ایڈوکیٹ ، ضلعی نائب صدر ایوب یوسفزئی، تحصیل تخت بھائی کے صدر ناصر خان، جنرل سیکرٹری حاجی عطاء اللہ مہمند نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر تخت بھائی کے بار اثر سماجی ،کاروباری شخصیت حاجی عبدالحنان ، حاجی عبدالمنان ، فضل دیان ، فضل سبحان ، لطیف حنان ، آصف حنان ، رئیس خان، حاجی سفید خان، زوہیب ریاض ، ریاض الدین ، حاجی شعیب خان، داؤد خان، بلال خان، ڈاکٹر حسین خان، داؤد خان، توقیر خان، ندیم حیات اور دیگر سینکڑوں افراد نے اپنے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پانامہ لیگ پر وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن اپنے سپیکر اسد قیصر پر واضح الزامات پر وہ ان کا دفاع کر تے چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبائی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ۔ ہمارے دور کے منصوبوں کو بند کرکے اسکی رقم بند کر دی گئی ۔ صوبے میں تعلیم ، صحت کے شعبوں کو سخت نقصان پہنچا۔ ہسپتالوں کی حالات دن بدن خراب ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے اور سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 55ارب روپے کا بیرونی ملک سے قرضہ لیا ۔ حالانکہ جب نواز شریف موٹر وے بنارہے تھے تو عمران خان اسے فضول خرچی قرار دے رہے تھے ۔ اب صوبے میں خراب معاشی حالات کے باوجود بیرونی قرضوں سے کام چلانے والے بالکل ناکام ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان شا ء اللہ موٹر وے اور سوات ایکسپریس ہمارے ہی دورمیں شروع ہوکر بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2018کا الیکشن پورے خطے میں انقلاب برپا کر عمران خانی والوں کو سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہ 2013کا الیکشن نہیں ۔ یہ الیکشن2018کا ہوگا ۔ آج سے اعلان کر تا ہوں کہ 2018کا الیکشن پختون خطے میں اہم تبدیلیوں کا سال ہوگا ۔ ایسا نہ ہو کہ ابھی سے عمران خان ناکامی پر دھاندلی کی پریکٹس شروع کریں۔ کیونکہ وہ کامیابی کے روز ناکامی پر دھاندلی کا رونا روئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں آئے روز اے این پی کی مقبولیت سے بھوکھلاہٹ کا شکار ہوکر طر ح طرح الزامات پر اپنا وقت ضائع کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب اے این پی ایک بڑی مضبوط جماعت کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کے سیاست کا محور پنجاب ہے ۔ لیکن ہم پختون دھرتی کی خفاطت کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...