سلامتی کونسل میں مستقل نہیں غیر مستقل ارکان کی تعداد بڑھائی جائے:پاکستان

سلامتی کونسل میں مستقل نہیں غیر مستقل ارکان کی تعداد بڑھائی جائے:پاکستان

نیویارک (اے این این) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشستیں بڑھانے سے متعلق اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل کی تنظیم نو سے متعلق بین الحکومتی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی ادارے میں مستقل ارکان بڑھانے سے اسے جمہوری اور جوابدہ نہیں بنایا جا سکتا۔انہوں نے سلامتی کونسل میں غیرمستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا جنہیں دوبارہ منتخب کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مساوی جغرافیائی محل وقوع اور علاقائی تقسیم پر مبنی نمائندگی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی بنیاد ہونی چاہیے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشستیں بڑھانے سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے ۔اس ادارے میں توسیع کی حمایت نہیں کرینگے ۔ عالمی ادارے میں مستقل ارکان بڑھانے سے اسے جمہوری اور جوابدہ نہیں بنایا جا سکتا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...