فاؤنڈیشن یونیورسٹی عالمی سطح کے گریجویٹس پیدا کررہی ہے،میجر جنرل خادم حسین

فاؤنڈیشن یونیورسٹی عالمی سطح کے گریجویٹس پیدا کررہی ہے،میجر جنرل خادم حسین

اسلام آباد: فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں سافٹ وےئر انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ سے پاس آ ؤ ٹ ہو نے والے طلباء و طالبات کے لیئے کانوکیشن 2017کا انعقا د کیا گیا ۔۔ مینیجنگ ڈائریکٹر فوجی فاؤنڈیشن اور صدر فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد لیفٹیننٹ جنرل خالد نوازخان ہلال امتیاز (ملٹری ) ستارہ ایثار)ریٹائرڈ) تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پرمیجر جنر ل خادم حسین ہلال امتیاز (ملٹری)ریٹائرڈ، ریکٹر فاؤنڈیشن یونیورسٹی اور ڈائریکٹرفاؤنڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس، بریگیڈیئر ڈاکٹر اختر نواز ملک ریٹائرڈ بھی موجود تھے ۔کانوکیشن میں 256طلباء و طالبات نے ڈگریاں حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے 1گولڈ میڈل، 1سلور میڈل ،4امتیازی سرٹیفیکیٹس اور 13میر ٹ سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے۔ ریکٹر ایف یوآئی نے ا پنے افتتاحی خطاب میںیونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی عالمی سطح کے گریجویٹس پیدا کررہی ہے جو پاکستا ن کی ترقی کے لیئے پُر عزم اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ یونیورسٹیز کو تعلیمی اور تحقیقی میدان میں اعلیٰ معیا ر حاصل کرنے کے لئیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ فاؤنڈیشن یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ کے فروغ کے لیئے مکمل طور پر کوشا ں ہے ۔ انہوں نے گریجویٹس کی نشو ونما میں فیکلٹی کے کردار کی تعریف کی۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی قوم کی ترقی کا راز اُس کے شرح تعلیم پر منحصر ہے۔ ہمیں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ملک کو درپیش مسائل سے آزاد کراسکیں ۔مہمان خصوصی نے کہا کہ یہ بات خوش آئندہے کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی نے انجینئرنگ،مینجمنٹ، سوشل سائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیکل کے شعبوں میں مختلف پروگرام شروع کر رکھے ہیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے گریجویٹس کے والدین اور سرپرستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ پاس آؤٹ ہونے والے طلباء وطالبات ملکی ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔تقریب کے آخرمیں ریکٹر ایف یو آئی نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...