کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، حسا س ادارے کے افسر کے 2قریبی رشتہ دار جاں بحق

کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، حسا س ادارے کے افسر کے ...
کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، حسا س ادارے کے افسر کے 2قریبی رشتہ دار جاں بحق

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے گلزار ہجری میںڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2افرادجاں بحق ہو گئے ۔مرنے والے دونوں آپس میں کزن تھے اور حساس ادارے کے افسر کے قریبی رشتہ دار تھے ۔

امریکا کا شامی ایئر بیس پر میزائلوں سے حملہ ، خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں نوجوان نجی بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر باہر نکلے تو گھات لگائے ڈاکوﺅں نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2افراد شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت عبدالسلام اور معین کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ نجی بینک کے اے ٹی ایم کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : کراچی


loading...