آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، لاہور ، پشاور اور کشمیر سمیت بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو میں 39، میرپور خاص 39،شہید بینظیرآباد ،مٹھی، چھور 36 جبکہ لاہور میں 18، اسلام آباد 14، کراچی 26، پشاور 15، کوئٹہ 02،گلگت اور چترال08جبکہ ہنزہ میں 03ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔