مبینہ ٹاؤن پولیس کراچی نے انتہائی مطلوب قاتل کوگرفتار کرلیا،دوران تفتیش اہم انکشاف

مبینہ ٹاؤن پولیس کراچی نے انتہائی مطلوب قاتل کوگرفتار کرلیا،دوران تفتیش اہم ...
مبینہ ٹاؤن پولیس کراچی نے انتہائی مطلوب قاتل کوگرفتار کرلیا،دوران تفتیش اہم انکشاف

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے انتہائی مطلوب قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیو زکے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے اپنی دوست نبیلہ کے شوہر کو قتل کیا جس کیلئے نبیلہ نے پیسے دیئے تھے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

پولیس کے مطابق ’ملزم سمیع عرف پوپو نے بیان دیا کہ نبیلہ نے کہا کہ میرے شوہر نایاب کو قتل کردو جس کے بعد ملزم نے نایاب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اس واقعے میں خاتون کو بھی گولی لگی، فائرنگ میں استعمال ہونیوالا پستول نبیلہ کے بھائی نے دیا تھا۔ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی نبیلہ کے ساتھ اڑھائی سال سے دوستی تھی اور نبیلہ کے شوہر نایاب نے 4 شادیاں کر رکھی تھیں۔سمیع عرف پوپو نے مزید بتایا کہ نبیلہ نے نایاب کو قتل کرنے کیلئے ہتھیار اور 15 ہزار روپے بھی دیئے۔

مزید : کراچی


loading...