بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوچ الٹنے سے 7مسافر جاں بحق ،20زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوچ الٹنے سے 7مسافر جاں بحق ،20زخمی
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوچ الٹنے سے 7مسافر جاں بحق ،20زخمی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوچ الٹنے سے 7مسافر جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ۔کوچ کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی۔

”24نیوز “کے مطابق بلوچستان کے شمال مغربی ضلع مستونگ میںلک پاس کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق ہو گئے ۔ مسافر کوچ الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کو شدید چوٹیں آئیں ہیں تاہم تمام زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور کوچ کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

مزید : مستونگ