جموں و کشمیر بٹالک سیکٹر میں پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک

جموں و کشمیر بٹالک سیکٹر میں پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک
جموں و کشمیر بٹالک سیکٹر میں پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جموں و کشمیر کے بٹالک سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کی پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹالک سیکٹر کشمیر میں پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو بچالیا گیا۔ہلاک ہونے والے فوجیوں کاتعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے۔جموں کشمیر کے ضلع لداخ میں شدید برفباری کی وجہ سے تودہ گرگیا تھا جبکہ تودے تلے 5 بھارتی فوجی دب گئے تھے جن میں سے 2 کو بکال لیا گیا مگر تین فوجی تودے تلے دب کر ہلاک ہوگئے جبکہ سری نگر ککسر سیکٹر میں بھی فوجیوں کی پوسٹ پر برفانی تودہ گرگیا مگر پوسٹ میں موجود تمام فوجیوں کو بچالیا گیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان