آسٹریلوی کرکٹر سٹیفن اوکیف کو شراب پی کر نازیبا الفاظ استعمال کرنا مہنگا پڑگیا،جرمانہ و پابندی عائد

آسٹریلوی کرکٹر سٹیفن اوکیف کو شراب پی کر نازیبا الفاظ استعمال کرنا مہنگا ...
آسٹریلوی کرکٹر سٹیفن اوکیف کو شراب پی کر نازیبا الفاظ استعمال کرنا مہنگا پڑگیا،جرمانہ و پابندی عائد

  


میلبورن(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی کرکٹر سٹیفن اوکیف کونشے کی حالت میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جرمانہ اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سٹیفن اوکیف نے نیو ساؤتھ ویلز کی تقریب میں شراب پی کر ناقابل برداشت گفتگو کی جس کی بناء پر کرکٹر پر 20 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کردیا گیا ہے جبکہ انہیں ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

یہ دوسرا موقع ہے کہ32 سالہ آسٹریلوی سپنر نے نشے کی حالت میں جھگڑا کیا اس سے قبل اوکیف نے گزشتہ برس سڈنی ہوٹل میں شراب پی کر نازبیا گفتگو کی تھی۔سٹیفن اوکیف نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ نشے کی لت سے جان چھڑانے کیلئے کونسلنگ کے مرحلے سے گزرنے کیلئے تیار ہیں۔بائیں ہاتھ کے سپن باؤلر سٹیفن اوکیف نے 2014 ء میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اب تک 8 ٹیسٹ میچوں میں 27.30 کی اوسط سے 33 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...