دبئی میں پاکستانی باشندے کیخلاف 7سالہ بچے کیساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش پر مقدمہ درج

دبئی میں پاکستانی باشندے کیخلاف 7سالہ بچے کیساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش پر ...
دبئی میں پاکستانی باشندے کیخلاف 7سالہ بچے کیساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دبئی میں مقیم پاکستانی باشندے کو مصر سے تعلق رکھنے والے 7سالہ بچے کیساتھ مبینہ بدفعلی کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

”خلیج ٹائمز “ کے مطابق دبئی میں کام کرنے والے 33سالہ پاکستانی نوجوان کو 7سالہ بچے کیساتھ اسی کے گھر میں جنسی زیادتی کرنے کی مبینہ کوشش پر مقدمے کا سامنا ہے جس نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بچے کو نہ تو چھونے کی کوشش کی اور نہ ہی اس کیساتھ بدفعلی کی ۔

ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، تفصیلی خبر کیلئے یہاں کلک کریں

بچے نے تفتیش کے دوران بتایا کہ جب وہ صبح نیند سے بیدار ہوا تو والدہ نے اسے بتایا کہ گھر میں کچھ مزدور فرنیچر کو اٹھا کر کمروں میں رکھ رہے ہیں جس پر میں دیکھنے گیا کہ وہ کیا کر رہے ہیں ۔”کمرے میں 2مزدور تھے جن میں سے ایک نے دوسرے کو کار سے آلات لانے کیلئے کمرے سے باہر بھیج دیا اوردوسرا میرے قریب آیا اور میرے کپڑے اتارنے کی کوشش کی تاہم میں شور مچا کر کمرے سے باہر بھاگ گیا ۔

امریکا کا شامی ایئربیس پر رات گئے حملہ 

بچے کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اگلے روز اس وقت اپنی والدہ کو واقعے کے بارے میں بتایا جب وہ اسی وہی کپڑے پہنانے کی کوشش کر رہی تھی ۔
پاکستانی نوجوان نے تفتیش کے دوران یہ تسلیم کیا کہ وہ بچے کے گھر کام کی غرض سے گئے تھے اور گھر کا مالک جب نماز کیلئے مسجد گیا تو بچہ اس کمرے میں داخل ہوا جہاں ہم لوگ کام کر رہے تھے تاہم ” میں نے بچے کی گال پر 4مرتبہ بوسہ ضرور لیا جب دوسرا مزدور کمرے سے باہر کار سے آلات لینے گیا تھا ۔
واقعے کا پتہ چلنے کے بعد بچے کے والد نے پاکستانی ورکر کو بار بار گھر بلاکر بات کرنے کی کوشش کی اور پھر پولیس کو درخواست دیدی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ۔

مزید :

جرم و انصاف -