فیصل آباد کے نواحی علاقے مکوانہ میں داماد کی فائرنگ سے سسر اور سالی جاں بحق

فیصل آباد کے نواحی علاقے مکوانہ میں داماد کی فائرنگ سے سسر اور سالی جاں بحق
فیصل آباد کے نواحی علاقے مکوانہ میں داماد کی فائرنگ سے سسر اور سالی جاں بحق

  


فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیصل آباد کے نواحی علاقے مکوانہ میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر اور سالی کو قتل کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق نواحی علاقے مکوانہ میں بیوی کیساتھ گھریلو ناچاکی پر 26سالہ شہباز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میںاس کا سسر بشیر اور سالی کرن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور دھچکا

ذرائع کا کہنا ہے کہ راشدہ نامی خاتون شہباز سے جھگڑ کر اپنی مہکے آئی ہوئی تھی جہاں شہباز اسے منا کر واپس لانے کیلئے گیا ہوا تھا کہ دوبارہ جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے فائرنگ کر دی ۔

ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، تشویشناک خبر پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

مرنے والوں کو سروں پر گولیاں لگیں ہیں جن کی لاشیں پولیس نے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور راشدہ سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید : فیصل آباد


loading...