کرنسی سمگلنگ کیس میں ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، واپسی کیلئے فوری اقدامات کا حکم

کرنسی سمگلنگ کیس میں ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، واپسی ...
کرنسی سمگلنگ کیس میں ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، واپسی کیلئے فوری اقدامات کا حکم

  


اسلام آباد(این این آئی)کرنسی سمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی واپسی کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ کرنسی سمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج شیراز کیانی کی عدالت میں ہوئی تاہم چار ماہ بعد ہونے والی سماعت پر بھی ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔

مریم نواز کے داماد راحیل منیر بھی سیاست میں آگئے

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے ملزمہ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وکیل سے پوچھا کہ ملزمہ کہاں ہیں، وہ تو کہتی تھیں کہ مقدمے کا سامنا کروں گی اور عدالت میں بھی پیش ہوں گی۔ایان علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل گرل وطن سے باہر ہیں۔ اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ماڈل کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جائے اور ان کی وطن واپسی کے شیڈول کا تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا جائے۔

مزید : اسلام آباد


loading...