لاہور ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل لاﺅنج میں چوہے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
لاہور (این این آئی) لاہور ائیر پورٹ پر چوہوں کی بھرمار ،انٹرنیشنل لاﺅنج میں چوہے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں کی بھرمار سے مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں۔ائیرپورٹ میں چوہے کھلے عام دند دناتے پھرنے لگے جبکہ ائیر پورٹ انتظامیہ چوہوں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ ائیر پورٹ انٹر نیشنل لاﺅنج میں چوہے کی اطلاع ملنے پر ائیر پورٹ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ کافی محنت مشقت کے بعد انتظامیہ ایک چوہا پکڑنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ ائیر پورٹ لاﺅنج میں خوف و ہراس پھیلا رہا۔