بھارت کی تمام سازشیں ناکام، زخمی کھلاڑی کے متبادل کے طور پر آئی پی ایل میں شامل ہونے والے پاکستانی نژاد باﺅلر نے دھوم مچا دی

بھارت کی تمام سازشیں ناکام، زخمی کھلاڑی کے متبادل کے طور پر آئی پی ایل میں ...
بھارت کی تمام سازشیں ناکام، زخمی کھلاڑی کے متبادل کے طور پر آئی پی ایل میں شامل ہونے والے پاکستانی نژاد باﺅلر نے دھوم مچا دی

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی بولی میں فروخت نہ ہونے والے پاکستانی نژاد جنوبی افریقی باﺅلر عمران طاہر کو ایک زخمی کھلاڑی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیاگیا تو انہوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس کے ذریعے بھارتیوں کے منہ ہی بند کر دئیے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

ٹی 20 فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون باﺅلر عمران طاہر کو صرف پاکستانی ہونے کی یہ سزا دی گئی کہ کسی بھی ٹیم نے انہیں بولی میں نہیں خریدا جبکہ کئی غیر معروف کھلاڑیوں کو اتنی بڑی رقوم کے عوض خرید لیا گیا کہ جس سے متعلق خود ان کھلاڑیوں نے بھی کبھی نہیں سوچا ہو گا۔ لیکن جب عمران خان کو زخمی مچل مارش کی جگہ رائزنگ پونے سپر جائنٹس کی ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہوں نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کر ڈالیں۔

انہوں نے پٹیل کو 19 کے انفرادی سکور پر پویلین کی راہ دکھائی تو اپنے دوسرے اوور میں کپتان روہت شرما کو 3 کے انفرادی سکور پر اور خطرناک جوس بٹلر کو 38 کے انفرادی طور پر آﺅٹ کیا۔ عمران طاہر نے شائد کیرون پولارڈ کا شکار بھی کر ہی لیا تھا اور ایل بی ڈبلیو کی اپیل بھی کی تاہم ایمپائر نے فیصلہ بلے باز کے حق میں دیدیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

عمران طاہر نے اپنی عمدہ کارکردگی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جو کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھانے کی جستجو میں مگن رہتا ہے، کسی بھی قسم کے ہتھکنڈے اس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور جب بھی اسے موقع ملتا ہے تو وہ خود کو ثابت کر دیتا ہے۔

مزید : کھیل


loading...