ساس بہو کے جھگڑوں سے تنگ شوہر کی خودسوزی، بیوی شدید زخمی

ساس بہو کے جھگڑوں سے تنگ شوہر کی خودسوزی، بیوی شدید زخمی
ساس بہو کے جھگڑوں سے تنگ شوہر کی خودسوزی، بیوی شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مناواں کے علاقہ میں ایک کمسن بچے کے باپ نے ساس بہو کے روز روز کے لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ اس کی بیوی بچاتے ہوئے جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ جمشید ٹاﺅن لکھوڈیئر کا رہائشی 21 سالہ علی اعجاز مقامی فیکٹریم یں کام کرتا تھا۔ اس کی دو سال قبل ایک رشتے دار کی بیٹی آمنہ بی بی سے شادی ہوئی اور وہ ایک ماہ کے بچے کا باپ تھا اس کی والدہ اور اس کی بیوی کی آپس میں بن نہیں پاتی تھی اور آئے روز گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

دو روز قبل بھی اس کی والدہ ممتاز بیگم اور اس کی بیوی آمنہ بی بی کے درمیان گھریلو بات پر جھگڑا شروع ہوگیا جس پر علی اعجاز نے ماں اور بیوی کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن دونوں نے لڑائی جھگڑا جاری رکھا جس پر علی اعجاز نے دلبرداشتہ ہوکر اپنےا وپر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔ اس کی بیوی آمنہ بی بی سے بچانے کیلئے آگے بڑھی تو وہ بھی بچاتے ہوئے بری طرح جھلس گئی۔ دونوں میاں بیوی کو بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہونے پر میو ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں علی اعجاز 48 گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکا اور گزشتہ روز دم توڑگیا جبکہ اس کی بیوی آمنہ بی بی کی ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے علی اعجاز کی نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔

وادی جہلم میں بااثر شخصیت نے ایک بچے کی ماں کو جنسی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ،خاتون کی خودکشی کی کوشش

تفتیشی افسر ناصر علی خاں کے مطابق علی اعجاز کی بیوی آمنہ بی بی نے الزام لگایا ہے کہ اس کے خاوند علی اعجاز کو اس کی ساس ممتاز بیگم نے آگ لگائی ہے جس سے اس کے خاوند کی موت واقع ہوئی ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق علی اعجاز کی ہلاکت کا مقدمہ اس کی والدہ ممتاز بیگم کے خلاف درج کرلیا گیا تاہم اصل بات تفتیش کے دوران سامنے آئے گی۔

مزید :

لاہور -