بھارتی کوریوگرافر پاکستانی فنکاروں کو اشاروں پر نچائیں گی

بھارتی کوریوگرافر پاکستانی فنکاروں کو اشاروں پر نچائیں گی
بھارتی کوریوگرافر پاکستانی فنکاروں کو اشاروں پر نچائیں گی

  


لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی کوریوگرافر ریشماں خان ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کو اپنے اشاروں پر نچائیں گی۔ ریشماں خان پاکستانی فلم ”آزادی“ کی کوریوگرافی کے لئے بنکاک پہنچ گئی ہیں جہاں اداکار معمر رانا اور سونیا حسین سمیت دیگر فنکاروں کا کام مکمل کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر عرفان ملک نے اس شوٹنگ کے لئے سید فیصل بخاری کی خدمات حاصل کی ہیں جن کا شمار پاکستان کے نامور کیمرہ مینوں میں ہوتا ہے۔ مذکورہ فلم کی شوٹنگ پہلے پاکستان میں کی گئی جبکہ اب بقیہ کام وہاں کیا جارہا ہے۔ اس بارے میں ریمشاں خان کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام سے مجھے بہت اعتماد مل رہا ہے۔

مزید : تفریح


loading...