جے یو آئی کا یوم تاسیس :امام کعبہ آج نوشہرہ میں نما ز جمعہ پڑھائیں گے

جے یو آئی کا یوم تاسیس :امام کعبہ آج نوشہرہ میں نما ز جمعہ پڑھائیں گے
جے یو آئی کا یوم تاسیس :امام کعبہ آج نوشہرہ میں نما ز جمعہ پڑھائیں گے

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )امام کعبہ آج نوشہرہ میں نماز جمعہ پڑھائیں گے ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب آج نوشہرہ میں جے یو آئی کی صد سالہ یوم تاسیس پر3روزہ عالمی اجتماع میں نماز جمعہ پڑھائیں گے ۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ تین روزہ عالمی اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں خیموں کا شہر بسادیا گیا،عالمی اجتماع میں دنیا کے52ملکوں کے وفود شرکت کریں گے۔” امام کعبہ کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے باعث سعادت ہے“۔

یاد رہے گزشتہ روز اجتماع میں شرکت کے لیے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب سعودی وفد کے ہمراہ پشاور پہنچے تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیاتھا۔امام کعبہ آج نوشہرہ میں نماز جمعہ پڑھائیں گے جس کے بعد وہ جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ تقریبا ت کا افتتاح کریں گے۔

مزید : قومی


loading...