سرگودھا: 20 افراد کے قتل کے مرکزی ملزم سمیت 3 کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ

سرگودھا: 20 افراد کے قتل کے مرکزی ملزم سمیت 3 کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ
سرگودھا: 20 افراد کے قتل کے مرکزی ملزم سمیت 3 کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ

  


سرگودھا (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت کے جج طارق علی زرغام نے یکم اپریل کو سرگودھا کے چک 95 شمالی میں محمد علی گجر کی درگاہ پر 20 افراد کو ڈنڈوں اور خنجروں کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزمان عبدالوحید گجر، آصف اور ظفر کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اسلام آباد ایئر پورٹ کے اہلکار کا سپینش سوشل میڈیا سٹار سے رشوت کا مطالبہ ، ادائیگی نہ کرنے پر فلائٹ مس کرادی

تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پولیس نے عبدالوحید گجر اور دو دیگر ملزمان کو انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے۔ اس پر عدالت نے ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کی عدالت میں پیشی سے قبل ڈاکٹروں نے ملزمان کا ذہنی اور جسمانی معائنہ کیا اور انہیں صحت مند قرار دیا۔

مزید : سرگودھا


loading...