پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے ایس ایچ او درخشاں کی گردن پکڑلی

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے ایس ایچ او درخشاں کی گردن پکڑلی
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے ایس ایچ او درخشاں کی گردن پکڑلی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے تلخ کلامی کے دوران ایس ایچ او درخشاں کی گردن پکڑ لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ میں پانی کی چوری اور عدم فراہمی کے دوران پی ٹی آئی کے عارف علوی نے احتجاج کے دوران کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے دوران ایس ایچ او درخشا ں نے ان کو داخل ہونے سے روکا کہ دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے تلخ کلامی کے دوران پولیس انسپکٹر کی گردن پکڑ لی جبکہ وہاں پر کھڑے لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا اور معاملے کو رفع دفع کرنے کے بعد صورتحال پر کنٹرول پالیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن نے دفتر کا گیٹ توڑ دیا جس کو حراست میں لیا گیا جبکہ عارف علوی لڑکے کو چھڑانے کیلئے دفتر میں داخل ہونا چاہتے تھے جس کے بعد یہ سب واقعہ پیش آیا۔

مزید : کراچی


loading...