وہ 4کمپنیاں جنہوں نے گوادر میں فیکٹریاں لگا لیں ، کیا چیز بنائیں گی ؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

وہ 4کمپنیاں جنہوں نے گوادر میں فیکٹریاں لگا لیں ، کیا چیز بنائیں گی ؟ ...
وہ 4کمپنیاں جنہوں نے گوادر میں فیکٹریاں لگا لیں ، کیا چیز بنائیں گی ؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوادر میں مزید چار کمپنیوں نے اپنی فیکٹریاں لگا لی ہیں جو رواں سال دسمبر سے پیداوا ر شروع کر دیں گی ۔

دنیا نیوز کے مطابق نواز حکومت نے گوادر پورٹ پر رواں سال دسمبر تک 4فیکٹریوںکو پیداوار کے قابل بنانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ان چار کمپنیوں میں ایک پاکستانی آٹو مابائل کمپنی ہے جس نے پہلے ہی چینی مارکیٹ میں اپنا نام بنا رکھا ہے ۔
نواز حکومت نے رواں سال دسمبر تک کم از کم 4فیکٹریوں کو پیداوار کے قابل بنانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ 2008ءسے اب تک گوادر بندرگاہ پر 3سو سے زائد چینی بحری جہاز لنگر انداز ہو چکے ہیں لیکن ابھی بھی گوادر کو خطے کی کثیر الجہتی اور کثیر المقاصد بندرگار بنانے کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔
گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمال دین نے ”دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے میگا پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ابھی تک چین گوادر پورٹ میں تعمیراتی کاموں میں 16ارب خرچ کر چکا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی انجینئرز نے بحالی کا 90فیصد کام مکمل کر لیا ہے اور اسی طرح دیگر دو شپنگ لائنز”سینو ٹرانس اور ”کوسکو“ کیساتھ بھی معاہدہ طے پایا ہے۔

مزید :

قومی -