ساحر لودھی کی پہلی فلم ”راستہ “ نے ڈسٹریبیوٹرز کو بھی ڈبو دیا ، پہلے 5روز میں صرف 23لاکھ کے کم ترین بزنس نے سب کو مایوس کر دیا

ساحر لودھی کی پہلی فلم ”راستہ “ نے ڈسٹریبیوٹرز کو بھی ڈبو دیا ، پہلے 5روز میں ...
ساحر لودھی کی پہلی فلم ”راستہ “ نے ڈسٹریبیوٹرز کو بھی ڈبو دیا ، پہلے 5روز میں صرف 23لاکھ کے کم ترین بزنس نے سب کو مایوس کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہالی ووڈ ہو ، بالی ووڈ یا لالی ووڈ ، ہدایتکاروں اور اداکاروں کے کیرئیر کا انحصا را نکی پہلی فلم کی کامیابی یا ناکامی پر ہی ہوتا ہے اور یہ تجربہ ساحر لودھی کیلئے انتہائی مایو س کن ثابت ہو ا ہے جن کی پہلی فلم ”راستہ “ بری طرح فلاپ ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔

”ایکسپریس ٹریبیون “کے مطابق ساحر لودھی کی پہلی فلم ”راستہ “ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہو گئی ، فلم نے پہلے 5روز کے دوران صرف 23لاکھ کا بزنس کر کے نہ صرف ہدایتکار کی امیدوں پر پانی پھیر دیا بلکہ اداکار ساحر لودھی کا فلمی کیرئیر بھی داﺅ پر لگتا دکھائی دینے لگا ہے ۔

پروکشن ہاﺅس کی ملازمہ نے بھارتی ہدایتکارپر شرمناک الزام لگا دیا 

ڈسٹریبوشن کلب کے حکام کا کہنا ہے کہ فلم ”راستہ “ کو ملک بھر میں 55سینماز میں ریلیز کیا گیا مگر ڈسٹریبیوٹرز کو اس سے مالی خسارہ ہوا ۔”ہم مایوس ہیں اور احساس ہو رہا ہے کہ ”راستہ “ کو خریدنے کا فیصلہ اچھا نہیں تھا اسی لیے اب ہمیں نقصانات کا سامنا ہے “۔
کلب حکام کا کہنا ہے کہ دیگر عوامل کے علاوہ ، فلم کی پروڈکشن ، سکرپٹ ، اداکاری اور ڈائیلاگ بھی بہت کمزور تھے جنہوں نے شائقین کو بری طرح مایوس کیا ۔”متواتر درخواستوں کے باوجود ساحر لودھی نے لاہور میں ہوتے ہوئے بھی پریس کانفرنس تک نہیں کی ، ہمیں ان کی بے جا خود اعتمادی پر حیرانگی تھی اور اب اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے “۔

”اس دن کو آج بھی نہیں بھول پاتی جب عامر خان کی وجہ سے میری انا کو ٹھیس پہنچی“: ودیا بالن نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

گوجرانوالہ کے پرنس سینما مالک ناصر اسماعیلی کا کہنا تھا کہ فلم میں ساحر لودھی کی اداکاری انتہائی ناقص تھی ۔ فلم کے پہلے روز ہی ہمارے 600سیٹوں والے سینما میں صرف 75لوگ بیٹھے فلم دیکھ رہے تھے ۔”میں نے خود تو فلم نہیں دیکھی مگر جس نے بھی دیکھی اسے مایوسی ہی ہوئی ہے “۔ لوگ فلم دیکھنے کیلئے اب نہیں آرہے کیونکہ یہ کسی کو بھی پسند نہیں آئی۔

مزید :

تفریح -