”ہماری اس اداکارہ کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے کیونکہ۔۔۔“ بھارت نے اتنا واویلا مچایا کہ اداکارہ خود ہی میدان میں آ گئی، ایسی بات کہہ دی کہ دنیا بھر میں شرمندہ ہو گیا

”ہماری اس اداکارہ کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے کیونکہ۔۔۔“ بھارت نے ...
”ہماری اس اداکارہ کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے کیونکہ۔۔۔“ بھارت نے اتنا واویلا مچایا کہ اداکارہ خود ہی میدان میں آ گئی، ایسی بات کہہ دی کہ دنیا بھر میں شرمندہ ہو گیا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارا خان پاکستانی ڈرامے ”بے خودی“ کی شوٹنگ کیلئے پاکستان میں مقیم تھیں لیکن جیسے ہی وہ بھارت لوٹیں تو یہ افواہیں گرم ہو گئیں کہ پاکستان میں معیاد سے 2 دن زیادہ قیام کرنے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

انہوں نے ایک انٹرویو میں ان تمام خبروں کو ’بکواس‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”مجھے این او سی ملنے تک روکا گیا تھا اور اس دوران میں اپنے فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پذیر رہی نہ کہ پولیس کی حراست میں تھی۔ میں نہیں جانتی کہ ایسی خبریں کون پھیلا رہا ہے۔ میں پاکستان میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہی تھی اور صرف این او سی لینے کیلئے رکی تھی۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”پرواز کے مسائل کے باعث مجھے پاکستان میں اپنے ویزے کی معیاد سے2 دن زیادہ ہو گئے تھے۔ پھر امیگریشن حکام نے مجھے بتایا کہ مجھے این او سی لینے کی ضرورت ہے۔ مجھے وہاں روکا گیا، این او سی ملا اور پھر میں ممبئی آ گئی۔ مجھے گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ پاکستان میں میری موجودگی برقرار رکھی گئی۔

این او سی وزارت سے ملنا تھا اور اسی لئے میں وہاں ٹھہری۔ میں دورہ پاکستان کے دوران ہمیشہ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہی، لوگ کیسے اس طرح کی بیوقوفانہ افواہیں پھیلا سکتے ہیں۔ میں وہاں اپنے شو کی شوٹنگ میں مصروف تھی۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پاکستان میں پہلی مرتبہ کام کرنے کے تجربے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ”پاکستان میں پہلی ڈرامہ سیریز میں کام کرنے باعث اعزاز ہے۔ پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں بھارت کی طرح ہر چیز کی انتہاءنہیں ہوتی بلکہ وہاں کی ڈرامہ انڈسٹری بڑی ہے اور میں بہت زیادہ خوش ہوں۔“

مزید : تفریح


loading...