پیپلزپارٹی میں نہیں جارہا: سید صمصام علی شاہ

پیپلزپارٹی میں نہیں جارہا: سید صمصام علی شاہ
پیپلزپارٹی میں نہیں جارہا: سید صمصام علی شاہ

  


اوکاڑہ (ویب ڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی شاہ بخاری نے اس خبر کی سختی سے تردید کردی ہے کہ وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں۔من گھڑت اور بے بنیاد خبر ان کے سیاسی مخالفین اورحاسدوں کے ذہن کی عکاس ہے۔

ان خیالات کا اظہار وہ اپنے آفس حضرت کرمانوالہ شریف اوکاڑہ میں صحافیوں اور کارکنوں سے دوران ملاقات کر رہے تھے۔ صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے نظریات اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اورساتھی میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید : اوکاڑہ


loading...