گھریلو ملازمہ پر جنسی تشدد کیس، ایم پی اے غلام دستگیر لک بری

گھریلو ملازمہ پر جنسی تشدد کیس، ایم پی اے غلام دستگیر لک بری
گھریلو ملازمہ پر جنسی تشدد کیس، ایم پی اے غلام دستگیر لک بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا محمد ابوبکر صدیق نے ارم بی بی زیادتی کیس میں ایم پی اے مہر غلام دستگیر لک کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا جبکہ مقدمہ کے اہم شواہد غائب کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تفتیشی افسر اے ایس آئی راجہ آفتاب کو تین سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ مسلم لیگ کے ایم پی اے مہر غلام دستگیر لک پر گھریلو ملازمہ کو جنسی تشددکا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ مقدمے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہر غلام دستگیر لک نے کہا جھوٹے مقدمہ کا عدالتی فیصلہ حق و صداقت کی فتح ہے، شہرت خراب کرنےو الوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

مزید :

سرگودھا -