رشید غازی قتل کیس، مشرف کے خلاف کارروائی روکنے کی پٹیشن مسترد

رشید غازی قتل کیس، مشرف کے خلاف کارروائی روکنے کی پٹیشن مسترد
رشید غازی قتل کیس، مشرف کے خلاف کارروائی روکنے کی پٹیشن مسترد

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس کا ٹرائل روکنے کی پرویز مشرف کی درخواست مسترد کردی ہے جسٹس عامر فاروق نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے .

پرویزمشرف نے آنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی درخواست گزار پرویز مشرف کے کونسل نے فاضل عدالت کو بتایا کہ کیس کی مدعی ریاست ہے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ریڈ وارنٹ کی کوئی درخواست جاری نہیں کی گئی اختر شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پاکستانی شہری ہیں اور وہ ملک واپس آناچاہتے ہیں لیکن سیکورٹی خدشات ہیں پرویزمشرف کو فول پروف سیکرٹی فراہم کی جائے کونسل نے استدعاکی کہ پرویزمشرف کے آنے تک ٹرائل کورٹ کو ان کے خلاف کارروائی سے روکا جائے فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

امریکہ پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے آج سپر پاور ہے،افغانستان نے سرحد پر بائیومیٹرک سسٹم کو تباہ کردیا:ناصر جنجوعہ

پرویز مشرف کے خلاف زیر سماعت اسی نوعیت کے دوسرے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز قادر میمن کی عدالت میں دوران سماعت پرویز مشرف کے کونسل اختر شاہ اور ایڈووکیٹ طارق اسد کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ایڈووکیٹ طارق اسد نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کے کونسل کہتے ہیں کہ ان کے موکل بیمار ہے جبکہ وہ پرائیوٹ پارٹیز میں ڈانس کرتے ہیں اس پر اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کے موکل کے ہلنے جلنے کو ڈانس قرار دیا جارہاہے فاضل عدالت نے پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10اپریل کو عدالت طلب کرلیا ہے۔‎

مزید : اسلام آباد


loading...