ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا میچ، قومی ٹیم کے 11 ممکنہ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دیدی گئی، محمد عامر کی واپسی، شاداب خان کو کیپ ملنے کا امکان

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا میچ، قومی ٹیم کے 11 ممکنہ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دیدی ...
ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا میچ، قومی ٹیم کے 11 ممکنہ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دیدی گئی، محمد عامر کی واپسی، شاداب خان کو کیپ ملنے کا امکان

  


گیانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے ٹیم مینجمنٹ نے قومی ٹیم کے 11 ممکنہ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دیدی ہے اور محمد عامر کی واپسی ہونے کیساتھ شاداب خان کو بھی ون ڈے کیپ ملنے کا امکان ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف احمد شہزاد اور کامران اکمل اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ بابر اعظم ون ڈاﺅن آئیں گے اور اس کے بعد شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت دیگر آل راﺅنڈرز میدان میں اتریں گے۔

ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان کو بھی آل راﺅنڈرز کی فہرست میں ہی شامل کیا گیا ہے۔

پہلے میچ کیلئے ٹیم میں 3 فاسٹ باﺅلرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں جبکہ شاداب خان کو بھی ون ڈے کیپ ملنے کا امکان ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ محمد عامر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 ٹیم میں شامل کرنے کے بجائے انہیں آرام دیا گیا تھا جبکہ شاداب خان نے ٹی 20 سیریز میں بہترین کارکردگی کے ذریعے ون ڈے ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار کی ہے۔

مزید : کھیل


loading...