ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ جنرل (ر) راحیل شریف ایران کیخلاف کوئی کام کریں: ناصر جنجوعہ

ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ جنرل (ر) راحیل شریف ایران کیخلاف کوئی کام کریں: ناصر ...
ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ جنرل (ر) راحیل شریف ایران کیخلاف کوئی کام کریں: ناصر جنجوعہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ جب راحیل شریف سعودی اتحاد کی قیادت سنبھالیں گے تو ایران کو بھی تسلی ہو جائے گی۔ جنرل (ر) راحیل شریف سے قوم پیار کرتی ہے اور ان کی خدمات کی معترف ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایران کیلئے بہت اچھے جذبات رکھتے ہیں اور ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ جنرل (ر) راحیل شریف ایران کے خلاف کوئی کام کریں گے۔ جب وہ سعودی اتحاد کی قیادت سنبھال لیں گے تو ایران کو بھی تسلی ہو جائے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جنرل (ر) راحیل شریف کے خلاف حکومتی رہنماءکے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس طرح سے قوم راحیل شریف سے پیا کرتی ہے اور ان کی خدمات کی معترف ہے، اس لئے ان کے خلاف ایسی باتیں کرنا زیادتی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...