مصباح الحق کے بعد یونس خان نے بھی کرکٹ کو خیرباد کہنے پر غور شروع کر دیا

مصباح الحق کے بعد یونس خان نے بھی کرکٹ کو خیرباد کہنے پر غور شروع کر دیا
مصباح الحق کے بعد یونس خان نے بھی کرکٹ کو خیرباد کہنے پر غور شروع کر دیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصباح الحق کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد یونس خان نے بھی کرکٹ کو خیرباد کہنے پر غور شروع کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے مین بیٹسمین یونس خان نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور شروع کر دیا ہے اور ممکن ہے کہ وہ بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد اس حوالے سے کوئی اعلان کر دیں ۔یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنا کر رخصت ہونا چاہتے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان اپنی قسمت کوچنگ میں آزمائیں گے۔

پروکشن ہاﺅس کی ملازمہ نے بھارتی ہدایتکار پر جنسی تشدد کا الزام عائد کر دیا ، یہ کون ہیں ؟ جانکر آپ بھی توبہ توبہ کر اٹھیں گے

چیئرمین پی سی بی شہریار خان پی ایس ایل کے دوران سینئیر پلیئرز پر واضح کر دیا تھا کہ وہ 6 کے دوران اپنے مستقبل کا خود ہی فیصلہ کر لیں کیونکہ اس کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کیلئے انہیں ٹیم سے ڈراپ ہونا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران یونس خان اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...