درگاہ سیہون شریف کے 2 سہولت کاروں کی شناخت کرلی گئی ہے:ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی

درگاہ سیہون شریف کے 2 سہولت کاروں کی شناخت کرلی گئی ہے:ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ...
درگاہ سیہون شریف کے 2 سہولت کاروں کی شناخت کرلی گئی ہے:ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)درگاہ سیہون شریف دھماکے کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 38 کیمروں کی مدد سے خودکش حملہ آور اور سہولت کاروں کو شناخت کیا گیا،16 فروری کی ویڈیو اور اس سے پہلی ویڈیوز کو دیکھا جس میں خودکش حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

ثناء اللہ عباسی نے تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور نے 2 سہولت کاروں کے ساتھ مزار کی ریکی کی،حملہ آور نے 2 دروازوں سے مزار میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر ناکام رہے،پہلا سہولت کار نیلے شلوار قمیص،دوسرا کالے رنگ جبکہ حملہ آور بھی نیلے رنگ کے شلوار قمیص میں ملبوس تھا۔ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ ریکی کی دوران 3 دہشتگردوں نے 25 منٹ تک مزار کی تصاویر بنائیں جبکہ حملہ آور اور سہولت کاروں کی شناخت کیلئے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے لئے رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر بھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔یادرہے کہ درگاہ سیہون شریف حضرت لعل شہباز قلندر میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : کراچی


loading...