”میں تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ۔۔۔“ عمر اکمل نے مصباح کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر بھی ”لطیفہ“ چھوڑ دیا

”میں تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ۔۔۔“ عمر اکمل نے مصباح کی ریٹائرمنٹ سے ...
”میں تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ۔۔۔“ عمر اکمل نے مصباح کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر بھی ”لطیفہ“ چھوڑ دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر عمر اکمل میدان میں کارکردگی سے زیادہ میدان کے باہر ”کارکردگی“ کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً مداحوں کیلئے نت نئے لطیفے چھوڑتے رہتے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ہر جانب سے ان کی خدمات کو سراہنے کیساتھ ساتھ مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جانے لگا۔

ایک نجی ٹی وی کا رپورٹر عمر اکمل کے پاس بھی پہنچ گیا اور ان سے مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال کرنے لگا۔ رپورٹر نے سوال کیا کہ ”مصباح الحق نے کہہ دیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کی آخری سیریز ہو گی، آپ بھی ان کی کپتانی میں کھیلے ہیں، کیا کہتے ہیں آپ اس بارے میں، کیسے کپتان، کھلاڑی اور انسان ہیں۔“

عمر اکمل نے تھوڑا سوچا اور غالباً وہ مصباح الحق کی تعریف ہی کرنا چاہتے ہوں گے مگر انہوں نے اپنے جواب کا آغاز کچھ اس طرح کیا کہ جیسے وہ مصباح الحق کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شکرگزار ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

عمر اکمل نے کہا کہ”سب سے پہلے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔“ اب پتہ نہیں وہ مصباح کے چلے جانے پر شکر ادا کر رہے ہیں یا پھر اللہ تعالیٰ نے مصباح الحق کو جو عزت بخشی اور جس طرح انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کی ، اس پر وہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ وہ عزت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...