پاکستانی اداکارہ صباءقمر کی بھارتی فلم”انگلش میڈیم“ کا ٹریلر جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ صباءقمر اور بھارتی اداکار عرفان خان کی فلم ”انگش میڈیم“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم چاندنی چوک کے ایک نوجوان جوڑے پر مبنی ہے جو اعلیٰ سوسائٹی میں منتقل ہونے کاخواہشمند ہے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
ٹریلر دیکھا جائے تو صباءقمر کی اداکاری کو بہترین کہا جا سکتا ہے جبکہ کئی ماہرین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اداکاری سے عرفان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
یہ جوڑا اپنی بیٹی کو انگریزی میڈیم سکول میں تعلیم دلانے کا خواہشمند ہوتا ہے اور اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے یہ جوڑا ہر حد پار کر دیتا ہے۔ اب یہ فلم شائقین کو کتنی پسند آئے گی، یہ تو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا البتہ ٹریلر دیکھنے والے مثبت رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔