آئی سی ایم ایس کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی
پشاور( پ ر )آئی سی ایم ایس سکول سسٹم نے والدین کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور داخلوں کے لیے دوسرے مر حلے کا اعلان کر دیاہے۔ترتیب دئیے گئے شیڈول کے مطابق پلے گروپ ، نرسری اور کے جی کے ساتھ ساتھ پہلی کلاس سے لیکر چہارم تک کی کلاس میں محدود نشستوں پر داخلہ ہوسکتا ہے۔
جبکہ کلاس پنجم سے لیکر جماعت ہفتم ( 5to class7) کے طلبہ کو داخلہ صرف ٹیسٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا اس لیے طلبہ کا ٹیسٹ میں 40 فیصد سے زائد نمبرز لینا ضروری ہیں۔ کلاس ہشتم ، نہم اور دہم میں بھی اسی طرح داخلے جاری ہیں اس کے لیے بھی ٹیسٹ میں کم ازکم 60 فیصد نمبرز لینا ضروری ہیں۔
آئی سی ایم ایس سکول سسٹم کی جانب سے طلباء کے لیے ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام موجود ہے جبکہ پہلی کلاس سے لیکر کلاس چہارم تک طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ کلاسوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ یہاں پر طلبہ کو ایک پُر کشش موحول فراہم کیا جاتا ہے۔ان کے ہوم ورک اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں باقاعدہ والدین کو ایس ایم ایس کے زریعے آگاہ کیا جاتا ہے۔
آئی سی ایم ایس سکول سسٹم کی تمام برانچوں میں سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان برانچوں میں لوڈشیڈنگ کا کوئی تصور نہیں ہر برانچ میں باقاعدہ جنریٹر موجود ہیں اس لیے جو طلباء آئی سی ایم ایس میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں وہ ذیل برانچوں سے رابطہ کریں۔
ویڈیو دیکھئے