بھارت میں فلم کی تشہیری مہم سے آﺅٹ ہونے کے بعد صبا قمر کیلئے ایک اور پریشانی ، ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مدمیں37لاکھ روپے کا نوٹس جاری کر دیا

بھارت میں فلم کی تشہیری مہم سے آﺅٹ ہونے کے بعد صبا قمر کیلئے ایک اور پریشانی ...
بھارت میں فلم کی تشہیری مہم سے آﺅٹ ہونے کے بعد صبا قمر کیلئے ایک اور پریشانی ، ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مدمیں37لاکھ روپے کا نوٹس جاری کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں اپنی پہلی فلم کی تشہیری مہم سے آﺅٹ ہونے کے بعد اداکارہ صبا قمر پاکستان میں بھی مشکل کا شکار ہو گئیں ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر 37لاکھ روپے کا نوٹس جاری کردیا ۔

نیو نیوز کے مطابق صبا قمر ٹیکس کی مد میں 37لاکھ روپے  کی نادہندہ نکل آئیں جس پر ایف بی آر نے انہیں نوٹس جا ری کر دیا ہے ۔صبا قمر انکم ٹیکس2016ءکی مد میں ایف بی آر کی 37 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی۔ایف بی آر نے صبا قمر کو رقم جمع کروانے کے لیے 13 اپریل تک کا وقت دیا ہے اگر 13 اپریل تک اپنا ٹیکس جمع نہیں کرواتی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

”اس دن کو آج بھی نہیں بھول پاتی جب عامر خان کی وجہ سے میری انا کو ٹھیس پہنچی“: ودیا بالن نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

یاد رہے چند روز قبل صبا قمر کو ان کی پہلی فلم”ہندی میڈیم“ کی بھارت میں ہونے والی تشہیری مہم سے باہر کردیا گیا تھا۔ اداکارہ صبا قمر جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں جاری فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن انہیں بھارت میں فلم کی تشہیری مہم سے آو¿ٹ کردیا گیا تھا۔

مزید : تفریح


loading...