ارشد ”چائے والا “ کا بھائی بھی منظرعام پر آ گیا، کیا کام کرتا ہے اور مستقبل میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ دلچسپ تفصیلات جانئے

ارشد ”چائے والا “ کا بھائی بھی منظرعام پر آ گیا، کیا کام کرتا ہے اور مستقبل ...
ارشد ”چائے والا “ کا بھائی بھی منظرعام پر آ گیا، کیا کام کرتا ہے اور مستقبل میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ دلچسپ تفصیلات جانئے

  


گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن) چائے والا سے ماڈل تک کا سفر، ارشد کو کون نہیں جانتا جسے ایک تصویر نے راتوں رات سوشل میڈیا سٹار بنا دیا اور اب وہ مختلف فوٹو شوٹس کے علاوہ میوزک ویڈیوز اور فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہے اور اس کا مستقبل تابناک ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

اب اس کا بھائی بھی منظرعام پر آ گیا ہے جس کا نام آغا نصیب ہے جو گوادر کے خیبر شنواری ہوٹل پر ویٹر ہے۔ آغا نصیب بھی اپنے بھائی ارشد کی طرح شہرت کا خواہشمند ہے جس نے نجی ٹی وی سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی سٹار بننا چاہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اسے بھی موقع ملے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

حیرت انگیز طور پر وہاں موجود ارشد کے رشتہ دار اس کی کامیابی سے خوش نظر نہ آئے اور کہا کہ جب کوئی شخص بڑی جگہ پر بیٹھ جائے گا تو چھوٹا کام کرنے کا مزہ نہیں آئے گا، ایک تو ہمارے پاس سے اڑ گیا ہے اور اگر اس کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہو گیا تو یہ بھی اڑ جائے گا۔

مزید : تفریح


loading...