آسٹریلیا میں بھی پاکستانیوں کا جینا مشکل ، 29سالہ طالب علم چھریوں کے وار سے جاں بحق، ملزم گرفتار

آسٹریلیا میں بھی پاکستانیوں کا جینا مشکل ، 29سالہ طالب علم چھریوں کے وار سے ...
آسٹریلیا میں بھی پاکستانیوں کا جینا مشکل ، 29سالہ طالب علم چھریوں کے وار سے جاں بحق، ملزم گرفتار

  


سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا میں 29سالہ پاکستانی طالب علم کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے قصبے کوئنبیان میں پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے 29 سالہ پاکستانی نوجوان ذیشان اکبر کو 2 افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا مگر ابھی تک قتل کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔

 یونس خان نے بھی کرکٹ ۔۔۔۔بڑی خبر آگئی 

پولیس ڈپٹی کمشنر نیو ساؤتھ ویلز کیتھرین برن نے بتایا کہ رات 11 بج کر 55 منٹ پر کوئنبیان میں ایک پیٹرول پمپ پر 2 نوعمر لڑکوں نے خنجروں سے ذیشان اکبر پر حملہ کردیا جبکہ ایک راہگیر کو زخمی کرتے ہوئے کار میں فرار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس نے ہائی وے پر تعاقب کے بعد یہ کار روک کردونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کی عمریں 15 اور 16 سال تک ہیں ۔” دونوں لڑکے کوئنبیان میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں‘۔

”اس دن کو آج بھی نہیں بھول پاتی جب عامر خان کی وجہ سے میری انا کو ٹھیس پہنچی“: ودیا بالن نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

پولیس ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ابھی یہ تفتیش بالکل ابتدائی مرحلے پر ہے لہذا فی الحال اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ موقع واردات سے ملنے والی شہادتوں سے بھی میڈیا کو آگاہ نہیں کیا جاسکتا۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا مقتول کے خون سے کھڑکی کے شیشے پر داعش کے مخفف انگریزی حروف یعنی ”آئی ایس“ (IS) لکھے تھے یا نہیں، تو انہوں نے جواب دیا ان کی نظر سے ایسی کوئی عینی شہادت نہیں گزری۔

مزید : بین الاقوامی


loading...