” اب یہ لوگ پیسے نہیں کما سکیں گے کیونکہ ۔۔۔“ یوٹیوب نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا، پاکستانیوں کیلئے بری خبر آ گئی

” اب یہ لوگ پیسے نہیں کما سکیں گے کیونکہ ۔۔۔“ یوٹیوب نے اب تک کا سب سے بڑا ...
” اب یہ لوگ پیسے نہیں کما سکیں گے کیونکہ ۔۔۔“ یوٹیوب نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا، پاکستانیوں کیلئے بری خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوب نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی بھی چینل کیلئے اشتہارات کے ذریعے پیسے کمانے کیلئے ضروری ہے کہ وہ کم از کم 10 ہزار ویوز حاصل کریں اور اس سے پہلے کسی بھی یوٹیوب چینل کو کسی صورت بھی کوئی اشتہار نہیں دیا جائے گا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

یوٹیوب پارٹنر پروگرام 2007ءمیں متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت یوٹیوب پر ویڈیو مواد تخلیق کرنے والے افراد چینل بنا کر اپنی ویڈیوز کے ذریعے فوری پیسے کمانا شروع کر دیتے تھے۔ اس بزنس ماڈل کے ذریعے یوٹیوب دنیا کا سب سے بڑا ویڈیو پلیٹ فارم بن گیا۔

نئے فیصلے کے مطابق اب کسی بھی چینل کیلئے اشتہار حاصل کرنے سے پہلے 10 ہزار ویوز حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ یہ فیصلہ چوری شدہ مواد اور دیگر تخلیق کاروں کا مواد اپنے نام سے چلانے کی شکایات میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ پراعتماد ہے کہ نئی پالیسی کے تحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے سدباب میں مدد ملے گی اور اگر سب کچھ درست طریقے سے ہوا تو فوراً اشتہار حاصل کرنے کی سہولت بھی بحال کر دی جائے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب نے نئے صارفین کی حوصلہ افزائی کیلئے نیا پروگرام بھی شروع کیا ہے جس میں ویڈیو مواد تخلیق کرنے اور چینل کیلئے 10 ہزار ویوز حاصل کرنے سے متعلق رہنمائی کی جاتی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...