”سائنسدانوں نے بالآخر شادی کیلئے بہترین عمر بتادی‘‘

”سائنسدانوں نے بالآخر شادی کیلئے بہترین عمر بتادی‘‘
”سائنسدانوں نے بالآخر شادی کیلئے بہترین عمر بتادی‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہمارے ہاں لڑکا اچھی کمائی شروع کر دے تو اس کی شادی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا جاتا ہے اور لڑکی بالغ ہو جائے تو اسے تعلیم بھی مکمل نہیں کرنے دی جاتی اور کوئی اچھا رشتہ مل جائے تو فوراً اس کی شادی کر دی جاتی ہے تاہم اب سائنس نے بتا دیا ہے کہ شادی کرنے کیلئے کون سی عمر بالکل صحیح ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
ایوٹا یونیورسٹی کے پروفیسر نکولس ایچ وولفنگر نے ایک ریسرچ کے بعد یہ بتایا ہے کہ لوگوں کو 28 سے 32 سال کی عمر کے درمیان شادی کرنی چاہئے۔ اگرچہ اس تحقیق کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن وہ افراد بھی بہت ہی زیادہ ناراض ہوئے ہوں گے جو جلد شادی کے خواہشمند ہیں۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ 28 سے 32 سال کی عمر کے درمیان شادی کرتے ہیں ان میں طلاق کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
پروفیسر وولفنگر نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ”32 سال کی عمر سے پہلے شادی کرنے والے افراد میں طلاق کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں جتنی کم عمر میں ان کی شادی ہوتی ہے۔ جبکہ وہ لوگ جو شادی کیلئے 30 سال عمر ہونے کا انتظار کرتے ہیں ان میں شادی کو اچھی طرح نبھانے کی صلاحیت کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ “

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پروفیسر کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ جب کوئی شخص 30 سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہو جاتا ہے تو اس کی سمجھداری میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ تحقیق انسٹیٹیوٹ آف فیملی سٹڈیز کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 30 سال کی عمر کے بعد شادی کرنے والے افراد کے اقتصادی حالات بھی بہتر ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -