سابق ضلع ناظم جہانگیر بھٹی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

سابق ضلع ناظم جہانگیر بھٹی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
 سابق ضلع ناظم جہانگیر بھٹی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

  


لودھراں (ویب ڈیسک)سندھ کے سابق وزیراعلیٰ اور رکن اسمبلی لیاقت جتوئی کے بعد لودھراں سے سابق ضلع ناظم جہانگیر بھٹی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جس کا باضابطہ اعلان جہانگیر خان ترین نے کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں پاکستان مسلم لیگ ن کے لودھراں سے سابق ضلعی ناظم جہانگیر بھٹی کو شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں‘‘.

اُنہوں نے کہا کہ’میں شاندار استقبال کرنے پر چوہدری عظیم کا شکرگزار بھی ہوں‘۔

سابق  ناظم جہانگیر بھٹی کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت ملک و قوم کے لیے کچھ نہیں کر سکی ، ملک اس وقت بہت سے مسائل کا شکار ہے اور ان تمام حالات میں عمران خان کے علاوہ ایسا کوئی بھی نظر نہیں آرہا جو پاکستان کو مسائل سے باہر نکال سکے۔ جہانگیر بھٹی نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید : لودھراں


loading...