پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
گیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کالی آندھی کے مابین 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج گیانا میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ 6 بجکر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں۔قبل ازیں پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 3-1 ست شکست دی تھی۔ابھرتے ہوئے سپن باؤلر شاداب خان کے ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو کرنے کی امید کی جارہی ہے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان