اسلام کی روشنی میں اپنی بیگم کو ہمیشہ خوش رکھنے کے 8 طریقے

اسلام کی روشنی میں اپنی بیگم کو ہمیشہ خوش رکھنے کے 8 طریقے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نبی کریمﷺ کا فرمان ہے کہ ”جس نے شادی کی اس نے آدھا ایمان بچا لیا۔“ شادی نبی کریم ﷺ کی سنت ہے اور اگر قرآن کریم کا مطالعہ کیا جائے تو بہت سی آیات ملتی ہیں جن میں مرد اور عورت کے مقدس رشتے کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

نبی کریمﷺ نے جس طرح اپنی ازدواج کے ساتھ سلوک روا رکھا وہ ناصرف پوری امت مسلمہ بلکہ انسانیت کیلئے ایک درس ہے۔ قرآن کریم میں متعدد مرتبہ حقوق العباد پر زور دیا گیا ہے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ اچھا سلوک برتنا تو خوشحال زندگی کی ضمانت ہے۔ نجی ویب سائٹ ”پڑھ لو“ کے مطابق مسلمان ذیل میں دئیے گئے 8 اسلامی طریقوں پر عمل کر کے اپنی بیگمات کو خوش رکھ سکتے ہیں اور خوشحالی زندگی گزار سکتے ہیں۔

1:۔ اپنی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک اور سخاوت کا مظاہرہ کریں

حضرت محمد ﷺ نے اپنی ازدواج کے ساتھ برابری کا سلوک کیا اور انہیں ہمیشہ بہت زیادہ پیار دینے کے ساتھ انہیں اپنی ضروریات سے بڑھ کر دیا۔ اپنی بیوی کے ساتھ پیار محبت کے ساتھ پیش آنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ کی نظر میں اپنے ہمسفر کی کتنی اہمیت ہے اور اس کی کتنی عزت کرتے ہیں۔

2:۔ جب وہ آپ سے بات کرے تو اس کی بات سنیں

خاندان والوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کمانے والے فرد کی طرح بیگمات کے کندھوں پر بھی بہت زیادہ ذمہ داریوں کا بوجھ ہوتا ہے۔ وہ اپنے شوہر میں ایک قابل بھروسہ دوست اور اچھا سننے والا دیکھتی ہے جو اس کے دباﺅ کو کم کرے گا جب وہ اس کی بات سنے گا۔ اپنی اہلیہ کی بات پر توجہ دیں اور کسی بھی طرح کی گفتگو میں خود کو ملوث کریں۔

3:۔ اپنی اہلیہ کو تحفظ کا احساس دلائیں

لڑکی شادی کے دن سے ہی اپنے شوہر کی ذمہ داری بن جاتی ہے اور جب اہلیہ کے تحفظ کی بات ہو تو شوہر کیلئے یہ باور کروانا ضروری ہے کہ وہ اس کے ساتھ کس قدر محفوظ ہے۔ تو بس! ایسا بننے کی کوشش کریں کہ جب بھی وہ کسی مصیبت یا پریشانی میں مبتلا ہو تو سب سے پہلے آپ پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے دل کی بات کہہ سکے۔

4:۔ اپنی اہلیہ کو ”عطاء“ مت سمجھیں اور اس کی قدر کریں

اپنی اہلیہ کی کوششوں پر اس کا شکریہ ادا کریں اور آپ کے خاندان کی بہتری کیلئے وہ جو کچھ بھی کرے اس کی قدر کریں۔ اسے یہ دکھائیں کہ آپ کی نظر میں اس کی اہمیت ہے اور جب وہ آپ کی ایمانداری دیکھی گی بدلے میں آپ کیساتھ بھی ایسا ہی سلوک کرے گی، اس کی کوششوں کی تعریف کیا کریں۔

5:۔ جب وہ کوئی غلطی کرے تو اس کی اچھائیوں کو یاد کریں

اسلام میں ہمیشہ کہا گیا ہے کہ لوگوں کی غلطیوں کو نظرانداز کرو اور ان کے اچھے اعمال کو دیکھو۔ آپ کی بیوی آپ کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت رکھنے والے افراد میں سے ایک ہے۔ اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث کرنے سے پہلے اس بات کو اپنے ذہن میں رکھیں۔

6:۔ اس کیلئے دعا کرنا مت بھولیں

بیوی کو اس کے شوہر کی طاقت میں ہی اپنی طاقت محسوس ہوتی ہے۔ اپنی بیوی کیلئے اللہ سے دعا کیا کریں کیونکہ ایک دوسرے کیلئے خود کو قربان کر دینے والے 2 افراد کے درمیان مضبوطی کیلئے یہ بہت ہی خوبصورت عمل ہے۔

7:۔ اس کے لئے کھانا پکائیں اور اسے سرپرائز دیں

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب ایک مرد گھریلو کاموں میں اپنی بیوی کا ہاتھ بٹاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے جسم پر موجود بالوں کے برابر ثواب دیتے ہیں جیسے کہ اس نے ایک سال کے پورے دن روزے رکھے ہوں اور تمام راتیں نمازیں ادا کی ہوں۔“ ہمارے معاشرے میں مرد کی ذمہ داری کمانا ہوتی ہے اور عورت کے ذمہ گھریلو کام ہوتے ہیں حالانکہ اس کا فیصلہ مکمل طور پر جوڑے کی باہمی رضامندی پر منحصر ہوتا ہے۔ مرد کو اپنی بیوی کیلئے کھانا پکانے سے روکنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

8:۔ دوسروں کے سامنے اپنی بیوی کی تعریف کریں

اس دنیا میں ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی تعریف کی جائے اور آپ کی بیوی بھی ان میں سے ایک ہے۔ اس کی کوششوں کی اہمیت کا اندازہ کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ آپ کتنے خوش قسمت ہیں جو وہ آپ کو ملی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...