پہلا ون ڈے :ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ون ڈے :ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلا ون ڈے :ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  


گیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ،بلے باز  جیسن محمد  91رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فکسنگ سکینڈل کا اصل مجرم ناصر جمشید جو گرفت سے باہر ہے:رکن پی سی بی ٹربیونل توقیرضیاء

تصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو پہلے بلے باز والٹن صرف 7 رنز بنانے کے بعد ہی  محمد عامر کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ لیوس اپنی نصف سینچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 47رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔کیرن پوویل نے  61  ہوپ نے 24  ، جیسن ہولڈر  نے 11 اور کارٹر نے 14 رنز بنائے ۔بلے باز جیسن محمد نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مد دسے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور سر فہرست رہے۔

قبل ازیں شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  5 وکٹوں کے نقصان پر کالی آندھی کو 309رنز کا ہدف دیا،پہلے بلے باز کامران اکمل نے 47 اور احمد شہزاد نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔تیسرے نمبر پر آنے والے بابر اعظم 13رنز بنا کر پویلیئن لوٹ گئے۔محمد حفیظ  3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے   88 رنز  کی شاندار اننگز کھیل کر سر فہرست رہے جبکہ  شعیب ملک نصف سنچری کرنے کے بعد چھکا لگاتے ہوئے 53 رنز پر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

پی ایس ایل سیزن تھری کے 34میچز میں سے 8پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے:نجم سیٹھی

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  ون ڈے ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔  لیگ سپن باولر شاداب خان  ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ  محمد حفیظ اور محمد عامر کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...