طارق فاطمی سے امریکی سفارتی وفد کی ملاقات، وفد کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا

طارق فاطمی سے امریکی سفارتی وفد کی ملاقات، وفد کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف ...
طارق فاطمی سے امریکی سفارتی وفد کی ملاقات، وفد کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے امریکی سفارتی وفد نے ملاقات کی جبکہ انہوں نے وفد کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔

ترقی کا خواب صحت مند قوم کے بغیر ناممکن،اللہ کے فضل سے صحت پروگرام 16اضلاع میں پھیل چکاہے:نواز شریف

تفصیلات کے مطابق طارق فاطمی اور امریکی وفد کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ دوران ملاقات ملکی صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طارق فاطمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مستقل رابطوں کی ضرورت ہے،جبکہ امن اور خطے کی سیکیورٹی کے لئے پاک امریکا تعاون ضروری ہے اور پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بہتر اور اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...