ملائشیاءمیں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں پاکستانی شہری کو 70ہزار روپے جرمانہ

ملائشیاءمیں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں پاکستانی شہری کو 70ہزار روپے ...
ملائشیاءمیں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں پاکستانی شہری کو 70ہزار روپے جرمانہ

  


کوالا لمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملائشیاءمیں پاکستانی شہری کو خاتون کو حراساں کرنے کے الزام میں 70ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ 46سالہ ہاش غوث نامی شخص جو کہ 9بچوں کا باپ ہے ،نے کوالامپور کی بلڈنگ مینارا کی لفٹ میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی ،خاتون کی جانب سے پولیس کو شکایت کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ہاش غوث نے خاتون کی عزت کو نقصان پہنچانے کیلئے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 28سالہ ملائشین خاتون کے کندھوں کو زور سے پکڑ لیا ۔عدالت نے ملزم کو تین ماہ قید یا اس کے بدلے 70ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...